بسنت پر لاہور میں مفت رکشے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

بسنت پر لاہور میں مفت رکشے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

لاہور: بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے شہر میں 10 ہزار رکشے اور پبلک ٹرانسپورٹ مفت دستیاب ہوگی، جس کے ذریعے شہری شہر کے مختلف علاقوں میں بلا معاوضہ سفر کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق رکشوں کی فراہمی کے لیے "ینگو" اور "ان ڈرائیو" کے ساتھ معاہدہ پر پیشرفت جاری ہے، جس کے تحت دونوں کمپنیاں تین دنوں کے لیے شہر میں رکشے فراہم کریں گی۔ کمپنیاں اس سہولت کے بدلے بسنت پر مفت اشتہاری مہم چلائیں گی۔شہریوں کو آن لائن رائیڈ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ کہیں سے بھی رکشے میں سوار ہو کر شہر میں سفر کر سکیں گے۔مزید برآں، ڈویژن کے دیگر اضلاع سے لاہور کے لیے بھی مفت بسیں چلائی جائیں گی تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہو اور موٹرسائیکل کے استعمال میں کمی آئے۔