بسنت 2026 کے موقع پر شہریوں کے لیے رنگ، خوشی اور مفت سفر کی سہولت ایک ساتھ فراہم کر دی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ اور سہل آمدورفت کی سہولت دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔بسنت کے دنوں میں عوام کے لیے ٹرانسپورٹ چارجز ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور الیکٹرک بسیں مفت سروس فراہم کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے بچانا اور بسنت کی تقریبات میں محفوظ شرکت کو یقینی بنانا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مفت سفری سہولت سے شہری بلا خوف و خطر بسنت کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے، جبکہ شہر میں ٹریفک مسائل میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔