ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد،شادباغ،گلبرگ،جوہر ٹاون سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کیا
لاہور (خصوصی رپورٹ):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے2غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ94املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے سمن آباد،شادباغ،گلبرگ،جوہر ٹاون سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر آپریشن کیا۔ٹیموں نے سمن آباد میں 2غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادباغ میں 25املاک سیل کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 14املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران جوہر ٹاون میں 30املاک،سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران، فوڈ پوائنٹ،کیفے، گراسری سٹور، کلینک، فارمیسی، بیوٹی سیلون،آٹوورکشاپ،پراپرٹی آفس،ہارڈ ویئراینڈ الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔