انتظامیہ شہر کو غیر قانونی عمارات سے مکمل طور پر پاک کرے گی: ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ
لاہور (کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ لاہور نیشہر کو غیر قانونی عمارات سے پاک کرنے کی مہم تیز کر دی ہے، جس کے تحت واہگہ زون اور برکی روڈ پر دو بڑی غیر قانونی عمارات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی ڈھانچوں کے خاتمے سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، انتظامیہ شہر کو غیر قانونی عمارات سے مکمل طور پر پاک کرے گی۔