اوکاڑہ، دیپالپور (خصوصی رپورٹ)سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈا ئون، مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور غیر قانونی اور غیر منظور شدہ چلائے جانے والے 4 پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں سیل کر دیا جبکہ مالکان کو10، 10 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کے مطابق بغیر لائسنس اور حفاظتی اقدامات کے بغیر چلنے والے پٹرول پمپس شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں، پٹرول پمپ مالکان تمام قانونی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد ہی کاروبار کریں۔