منشیات فروش ساڑھے دس کلو چرس سمیت پکڑ ا گیا

چک امرو (خصوصی رپورٹ)شاہ غریب پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش کو ساڑھے دس کلو سے زائد چرس سمیت پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دوران گشت پولیس نے فاضل پور کے رہائشی مشکوک شخص فاروق کی تلاشی پر اس کے قبضہ سے ساڑھے دس کلو سے زائد چرس بر آمد کی۔ ملزم نے بتایا کہ وہ اسے فروخت کرنے جارہا تھا۔