منشیات فروش ڈیڑ ھ کلو چرس سمیت پکڑا گیا

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ سے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی گئی۔ تھانہ شیر گڑھ پولیس ٹیم نے متعلقہ مقام پر پکٹنگ کر کے ریڈ کیا تو منشیات کی سپلائی لیجاتے ہوئے ملزم بلال نذیر سکنہ بلوکی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو640 گرام چرس کے دو پیکٹ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔