بصیرپور (خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی سعید انور کی زیر نگرانی ایس ایچ او بصیرپور انسپکٹر فرخ حسین نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز عزیز الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 3 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔