قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس نے3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل قصورافضل ڈوگر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر انچارج چوکی بیدیاں نے کارروائی کرواتے ہوئے مختلف مقامات سے تین منشیات فروشوں پرویز عرف گھوڑا، ذیشان جٹ اور زاہد میو کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔