لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 صنعتی ورکرز زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد زخمی ورکرز کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔سندر سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیاسیکورٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔