سیالکوٹ میں 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی ، چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا فیصلہ
سابق دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا کسی نے پروا ہ نہیں کی، سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے: مریم نواز
خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ممکن نہیں، دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا تحفظ میری ریڈ لائن ہے:عالمی دن پر پیغام
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میںسیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کوآفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اَفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈ مک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔ اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیاں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا سابق دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پروا ہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ دریں اثناء مریم نواز نے کہا ہے دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کا مقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے، دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں