ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے لیے رجسٹریشن مکمل کرلی

1513 افراد کو بسنت کے سامان فروخت کرنے کے لیے این او سی جاری 
927 پتنگ سازوں اور 17 ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن پہلے ہی مکمل ہو چکی ترجمان
لاہور( خصوصی رپورٹ)بسنت کے موقع پر 6، 7 اور 8 فروری کو ہونے والی سرگرمیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی تیاریاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ پتنگ بازی کو مقررہ ایس او پیز کے تحت یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کے مطابق اب تک 927 پتنگ سازوں سمیت 17 ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 1513 افراد کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کے لیے این او سی جاری کیے جا چکے ہیں۔ڈی سی لاہور نے مزید بتایا کہ پتنگ بازی کے مواد کی ترسیل کے لیے 276 ٹریڈرز کو بھی رجسٹر کیا گیا ہے۔ ای بز (e-biz) پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے تاکہ تمام متعلقہ افراد اور کاروباری سرگرمیوں کو باقاعدہ ضابطے میں لایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔