ضلعی انتظامیہ نیایک اور نوسر باز کو دھرلیا

 نوسرباز پہلے بھی پکڑا جا چکا، ضمانت کے بعد پھر چیکنگ کرنے لگا
لاہور(کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نوسربازوں کے خلاف متحرک،ایک اور نوسر باز کو دھرلیا گیا۔ ترجمان انتظامیہ کیمطابق تحصیل واہگہ میں میرج فارم ہاؤس سے ایک اور نوسرباز گرفتار کر لیا، نوسرباز گزشتہ رات میرج ہالز چیک کر رہا تھا،اس سے قبل بھی یہ نوسرباز فارم ہاؤسز کو چیک کر رہا تھا،ضمانت کے بعد بھی دوبارہ نوسرباز میرج ہالز کو چیک کرنے میں ملوث تھاانہوں نے فارم ہاؤس سیل کر کے مالک کو جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے,اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے نوسرباز کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر ا دیا گیا۔