ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات، گیس ڈیلرز کی ہڑتال ختم

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد گیس ڈیلرز نے ہڑتال ختم کر دی، ڈپٹی کمشنر آفس میں ایل پی جی ڈیلر ایسوس ایشن کے وفد اورضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر کی ہدایت پر اے ڈی سی فنانس بلال شوکت وڑائچ نے ایل پی جی اسویس ایشن کے وفد سے مذاکرات کیے، انتظامیہ کی یقین دہانی پر گیس ڈیلرز نے ہڑتال ختم کر دی۔