لاہور (کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسطرو نے شالیمار لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے مال روڈ اور اردگرد کی مارکیٹس میں شہریوں میں ماسک تقسیم کئے۔ڈی سی موسیٰ رضا کا کہنا تھا شہری سموگ کے سبب بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں۔