بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران ہونے والے حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو پائلٹس بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارامتی میں پیش آیا، جب طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران قابو کھو دیا۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں مجموعی طور پر 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور دو پائلٹس شامل ہیں۔حادثہ صبح تقریباً 9 بجے ہوا، جب لئیر جیٹ 45 طیارہ ممبئی سے روانہ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بارامتی میں لینڈنگ کے دوران مبینہ طور پر قابو سے باہر ہو گیا۔اجیت پوار اس وقت ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے انتخابات کے دوران ممبئی سے بارامتی میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔