گوجر خان میں تربیتی طیارے کی حادثاتی کریش لینڈنگ

گوجر خان میں تربیتی طیارے کی حادثاتی کریش لینڈنگ

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کے دوران کھیتوں میں اتارا گیا۔

 طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے۔ فنی خرابی کے باوجود پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو محفوظ انداز میں زمین پر اتار لیا، جس سے کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا۔ واقعے کے نتیجے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بھی واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ فنی خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔