مہاراشٹرا میں شیرنی کا خاتمہ، چار شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہلاک

مہاراشٹرا میں شیرنی کا خاتمہ، چار شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہلاک

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اضلاع امراوتی اور وردھا میں خوف و ہراس پھیلانے والی شیرنی پکڑے جانے کے بعد ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرنی نے علاقے میں مویشیوں پر حملے کے علاوہ 4 افراد کو بھی ہلاک کیا تھا، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے اسے پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کی۔رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی ٹیم نے قصبے کے قریب شیرنی کو بے ہوش کرکے قابو کیا اور اسے ناگپور کے وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔حکام کے مطابق ٹیم نے شیرنی کو ہوش میں لانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکی۔حکام کا کہنا ہے کہ شیرنی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔