مغلپورہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

مغلپورہ پولیس کا غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

مغلپورہ پولیس نے غیر قانونی پتنگ فروش مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ورکشاپ روڈ مغلپورہ میں چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران ملزم ارسلان کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 200 تیار گڈے، شیشہ دوڑ کی 5 چرخیاں اور ہزاروں کی تعداد میں گڈی کاغذ اور بانسی تیلے برآمد ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ ملزم نے پتنگیں تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔