آئندہ انتخابات ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے فیصلہ کن ہیں:چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس
ڈھاکا(آئی این پی )بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلی ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلی عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران انہوں نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے