دہلی (نیٹ نیوز): بھارت کو پاکستان کے آئی سی سی ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کا خوف ایسا سوار ہوا کہ اس نے بنگلہ دیش کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا پاکستان کے ورلڈ کپ 2026 کے بائیکاٹ کے خیال سے ہی اتنا خوفزدہ ہو چکا ہے کہ بوکھلاہٹ میں اس حوالے سے نت نئے شگوفے چھوڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو تیار رہنے کا کہہ دیا ہے اور پاکستان کے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی صورت میں اس کو پاکستان کی جگہ میگا ایونٹ میں شامل ہونے کی پیشکش کی جائے گی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اپنے کھلاڑیوں کی بھارت میں سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے انڈیا بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی کو اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور کرنے کے بجائے اس کو میگا ایونٹ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا۔