مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر گہری نظر رکھی جائے: ایس پی سٹی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد نے شہر کی عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ایس پی سٹی نے سیشن کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور ایوانِ عدل کا دورہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق جہاں انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو بریف بھی کیادورے کے دوران عدالتوں کے داخلی و خارجی راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ چیکنگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس پی سٹی نے عدالتوں کے گرد تعینات پوائنٹ ڈیوٹی کا بھی جائزہ لیا اور سکیورٹی حکام کو ہر ممکن الرٹ رہنے کا حکم دیااس موقع پر ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ، ایس ایچ او اسلام پورہ اور سکیورٹی انچارج بھی ان کے ہمراہ تھے ایس پی سٹی نے کہا کہ عدالتوں میں آنے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جائے ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد اور لاوارث سامان پر گہری نظر رکھی جائے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع دی جائے ایس پی بلال احمد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور تمام اہلکار اپنی فرائض منصبی ذمہ داری اور بھرپور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرانجام دیں۔