10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ، 44 ریاستوں کے 20 کروڑ افراد کیلئے شدید سردی کی وارننگ ،24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن(آ ئی این پی )امریکا میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کردیا، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں سرد ہواں کے ساتھ شدید برف باری اور بارش جاری ہے۔برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں ، واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند ہیں۔ بارش اور برفانی طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، 44 ریاستوں کے تقریبا 20 کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے