نیویارک(آئی این پی)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،ہزاروں پروازیں منسوخ جبکہ کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں،برفانی طوفان، 5 کروڑ40 لاکھ افراد کیلئیالرٹ جاری کردیا گیا،امریکا کی 6 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی، نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر،رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔امریکا بھرمیں11 ہزارسیزائدپروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں،فیڈرل ایوی ایشن نے ،نیویارک ائیرپورٹس پر گرانڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر دی،نیویارک سٹی میں آج رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے،میئر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی میں اسکول بند رکھنے کاحکم دیدیا۔نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ اوربعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔