امریکہ میں برفانی طوفان،نیویارک میں 4 انچ برف، نظام زندگی مفلوج

متاثرہ ریاستوں میں 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
نیویارک (آئی این پی) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان،نیویارک شہر میں 2022  کے بعد پہلی بار 4 انچ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی اور پنسلوانیا میں بھی شدید برفباری جاری ہے،متاثرہ ریاستوں میں 9 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں،جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔برفباری سے نیویارک میں ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا،نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور نیویارک کے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔