امریکہ: شدید برفانی طوفان، 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

 کچھ ریاستوں میں  درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے‘ کینیڈا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث 7 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 30 سے زیادہ ریاستوں میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد موسم سرما کے ایک بڑے طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ یہ برفانی طوفان گزشتہ 10 برس کا سب سے زیادہ طاقتور طوفان ہوسکتا ہے جس میں کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔برفانی طوفان کے باعث کنساس، میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں حکام