امریکہ میں شدید برفانی طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

9 کروڑ افراد کے لئے انتہائی شدید سردی کی وارننگ جاری ،واشنگٹن میں   وفاقی دفاتر بند  ،سکولوں میںآن لائن کلاسز
واشنگٹن(آ ئی این پی )امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان  کے دوران مخلتف  حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق تقریبا 9 کروڑ افراد کے لئے انتہائی شدید سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 17 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 10 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 15 ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔واشنگٹن میں   وفاقی دفاتر بند ہیں جبکہ نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔