لاہور(زیڈ این این) بسنت کے موقع پر 6 فروری کو مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد شہر میں فروری کے آغاز میں چار دن کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی، تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں محفوظ اور پرامن انداز میں حصہ لے سکیں۔ذرائع کے مطابق 5 فروری کو چھٹی رکھنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے 6 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا۔ پہلے سے طے شدہ جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ جمعہ کو بھی چھٹی دینے کے بعد لاہور میں بسنت کے دوران چار دن کی چھٹیاں بن گئی ہیں