کویت سٹی(آئی این پی )کویت نے قومی اور یوم آزادی پر دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے سرکاری ملازمین کو چار چھٹیاں ملیں گی۔ خلیجی اخبار کے مطابق کویت کی کابینہ نے قومی دن اور آزادی کے دن کے موقع پر سرکاری اداروں میں دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیر صدارت کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد کیا گیا