لاہور(نیٹ نیوز) آج سے پنجاب بھر میں لانگ ویک اینڈ منایا جا رہا ہے۔ جس میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ، بسنت کی دو چھٹیاں اور اتوار کی ہفت وار چھٹی شامل ہے۔پنجاب حکومت نے کل 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی بھی چھٹی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے اس سے قبل حکومت پنجاب نے بسنت پر دو چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تقریبا 25 برس کے بعد بسنت کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں میں بہت جوش و خروش پایاجاتا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے حکومت پنجاب نے بسنت کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھ اور سات فروری کی عام تعطیل ہوگی۔تمام ادارے دفاتر اور محکمے بند ہونگے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں طویل ویک اینڈ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔