سعودی عرب میں عیدالاضحی پر چار چھٹیاں ہوں گی

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں عیدالاضحی پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی، معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔