کراچی کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کیلئے وال چاکنگ

 نامعلوم افراد نے لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں میں وال چاکنگ کی
کراچی (آئی این پی )کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی کو وفاق یا فوج کے حوالے کرنے کی وال چاکنگ کی گئی۔تفصیل کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے وال چاکنگ کی۔وال چاکنگ میں لکھا گیا تھا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے۔وال چاکنگ کرنے والوں نے فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔