اسلام آباد آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا نے کراچی شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار کرتے ہوئے ارشد وہرا کا کہنا تھا سپریم کورٹ سے پاکستان کا نام بھی ہٹا دیا گیا ہے، صدر کو استثنی کی بات کہاں آگئی ہے، مفتی تقی عثمانی نے اس استثنی کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام آباد میں 3 ماہ میں انڈر پاس بن جاتا ہے، کراچی میں انڈر پاس بننے میں کئی سال لگ جاتے ہیں، کراچی کے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، شہر کے مسائل حل نہیں ہو رہے