ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے،سعدیہ جاوید

کراچی(آئی این پی )ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید  نے کہا  ہے کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی وفاق کے حوالے کیا جائے تو قومی اسمبلی میں قرارداد لے آئے۔ایک انٹرویو میں   سعدیہ جاوید نے  کہا کہ ایم کیوایم رہنمائوں  سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر اطلاعات سندھ نے بھی پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کی  ، ایم کیوایم رہنما سیکیورٹی واپس لینے کی بات پر جھوٹ بول رہے ہیں، کسی کی بھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی