اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کابینہ اراکین کو اپنے حالیہ دور ہ ڈیووس کے بارے میں اعتماد میں لیں گے اور وہاں عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف عالمی شخصیات سے ہونے والی بات چیت کے اہم نکات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے۔