بانی کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج : بینائی متاثر ہونے کاخدشہ ہے:پی ٹی آئی

 اسلام آباد(آئی ا ین پی)پاکستان تحریکِ انصاف نے دعوی کیا ہے  بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج کے باعث بینائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں سی آر وی او کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے باعث آنکھ کی وین میں خطرناک بلاکیج پیدا ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین طبی مسئلہ ہے اور اس کے نتیجے میں بینائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل انتظامیہ علاج جیل کے اندر کرانے پر بضد ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے واضح طور پر اسے ناممکن قرار دیا ہے کیونکہ سی آر وی او کے علاج کے لیے آپریشن تھیٹر اور خصوصی طبی سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے