امدادی فنڈنگ رکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین کے متاثر ہونے کاخدشہ

امریکی فنڈنگ رکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے،اقوام متحدہ کا انتباہ
 جنیوا (آئی این پی ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیا پیسیفک ریجنل ڈائریکٹر نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی، امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی فنڈنگ رکنے سے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رک جائیں گی جس سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات لاحق ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فنڈنگ رکنے سے افغانستان میں 1200سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔