کراچی: 6 سالہ بچی حادثاتی طور پر جاں بحق

کراچی: 6 سالہ بچی حادثاتی طور پر جاں بحق

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 6 سالہ بچی وزنی چیز کے گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حنفیہ مسجد کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، جہاں بچی کے سر پر وزنی چیز گرنے سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔ متوفیہ بچی کی شناخت 6 سالہ میما دختر عمران کے نام سے کی گئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ بچی پر گھر میں ڈیوائیڈر گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ دب کر جاں بحق ہوئی۔دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جاسکیں۔ بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔