لاہور کے علاقے مالی پورہ شفیق آباد میں ایک گھر میں اچانک آتشزدگی کے باعث ایک 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ تاہم، اس دوران 2 سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ 3 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر لاش اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی بچے کا علاج جاری ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے اس سانحے کے بعد علاقے کے مکینوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں تاکہ آگ کے لگنے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔