راولپنڈی میں 6 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ، ریسکیو اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری

راولپنڈی میں 6 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ، ریسکیو اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری

راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک، اقبال روڈ اور لنڈا بازار کے قریب 6 سالہ بچی حریم عمیر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کے والد اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھا رہے تھے کہ اسی دوران 6 سالہ حریم عمیر اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی قریبی نالے میں گر گئی ہو، تاہم واقعے کی اصل نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ممکنہ مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جبکہ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ممکنہ طور پر نالے میں گرنے والی بچی کی تلاش کے لیے 5 ایمرجنسی گاڑیاں اور 12 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو دو ٹیموں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔