پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثاتی طور پر دو حصوں میں تقسیم

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثاتی طور پر دو حصوں میں تقسیم

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ٹرین کو جوڑنے والے کلپنگ کھل جانے کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی کے مطابق حادثہ پریشر پائپ نکل جانے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم یہ معمولی خرابی تھی۔ ریلوے عملہ مرمتی کام میں مصروف ہے اور کچھ ہی دیر میں ٹرین کو دوبارہ روانہ کر دیا جائے گا۔