اڑھائی من فنگس زدہ مربہ پکڑ کر تلف،50ہزار جرمانہ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)غیر معیاری مربہ جات تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،اڑھائی من سے زائد فنگس زدہ مربہ اور ممنوعہ اجزاء پکڑ کر تلف ، 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے 120/9-Lاڈہ کمیر میں مربہ یونٹ کی انسپکشن کے دوران ڈرموں سے بدبودار فنگس زدہ مربہ جات اور پھل برآمد کئے۔ سٹوریج ایریا میں انتہائی گندگی، حشرات اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ خوراک کی تیاری کیلئے رنگ اور دیگر ممنوعہ اجزاء اور کیمیکل ڈرموں کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔اس موقع پر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد لازمی ہے۔