پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاکپتن کے نواحی علاقے ٹھٹہ منظور خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک فوڈ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، جبکہ 150 کلوغیر معیاری اور آلودہ خوراک موقع پر تلف کر دی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ ناقص صفائی، غیر معیاری خوراک کی خلاف ورزی کے خلاف م ئوثر نگرانی جاری ہے۔