جرم سنگین نوعیت کا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال تک ہو سکتی ہے‘ملزم کی عمر اور حالات مدنظررکھ کر کم سزا سنائی:خصوصی عدالت
لاہور(آئی این پی )انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے سوشل میڈیا(انسٹاگرام) سے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم حنان عبداللہ کو اڑھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے فیصلہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سنایا، جس میں واضح کیا گیا کہ حنان عبداللہ پر سوشل میڈیا، خصوصا غیر ملکی انسٹاگرام اکانٹس سے بم سازی کی معلومات حاصل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ جرم سنگین نوعیت کا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال تک ہو سکتی ہے، تاہم ملزم کی عمر اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ڈھائی سال قید اور جرمانہ عائد کیا۔فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ مجرم حنان عبداللہ اس وقت ضمانت پر تھا، لہذا اسے فوری حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے۔