دیپالپور(خصوصی رپورٹ) منشیات فروش کو عدالت نے دس سال قید کی سزا سنا دی،ملزم ایک سال قبل گرفتار ہوا تھا، ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت نے 1 کلو 790 گرام چرس برآمدگی کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عابد علی کو 10 سال قید کی سزا اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ، جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ یہ گرفتاری 29 اگست 2024 کو دھرمیوالا کے علاقے سے عمل میں آئی تھی جہاں پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 پیکٹ چرس برآمد کی تھی۔