پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پولیس کی موثر پولیسنگ کی بنا پر معزز عدالت نے منشیات فروش کو سزا سنا دی،مجرم عمران عرف منی ماچھی کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس بر آمد ہونے پر تھانہ صدر پولیس نے 2024 میں گرفتار کیا تھا،ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔