منشیات فروش کو 14 سال قید،2 لاکھ جرمانہ کی سزا

اوکاڑہ ، دیپالپور(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو 14 سال قید،2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا،استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے جون 2024 میں پل رام پرشاد کے قریب سے منشیات فروش محمد اعظم ولد عبدالغفور کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے 2240 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا تھا،جس کی سماعت کرتے ہوئے ،استغاثہ سچ ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور مستحسن احمد منہاس کی عدالت نے منشیات فروش کو 14 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا،جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔