سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10سال قید بامشقت کی سزا

 بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، مقتول کے ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم 
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹریفک سب انسپکٹر ہلاکت کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا 2020کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو مقتول کے ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی،عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا،جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس عبدالقیوم لہڑپر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا۔