عارف والا میں جعلی کھویا یونٹ بند

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے عارف والا میں واقع جعلی کھویا یونٹ کے خلاف کارروائی کی۔موقع پر چینی، سوڈا، پاو ڈر اور دیگر اجزاپائے گئے۔یونٹ کو کھوئے میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر کام کرنے سے روک دیا گیا۔کھویا یونٹ میں موجود جعلی کھویا موقع پر ضائع کروا کر مالکان کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔