عارف والا سے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتب پکڑی گئیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے بڑی تعداد میں جعلی کتب پکڑ لیں۔ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ غلام محی الدین نے قمر عباس،خالد گجر، حسیب عابد، عمران جبار پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جو عارف والا پہنچی ،مختلف بک شاپس کو چیک کیا ۔ دوران چیکنگ ایک بک سنٹر سے کیمسٹری(اردو میڈیم)، فزکس (اردو میڈیم) اور بیالوجی (اردو میڈیم) کی جعلی کتب پکڑی گئیں جن کو تحویل میں لیکر مقامی پولیس میں درخواست دے دی گئی۔